اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی کے سابق امیر و رہنما سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں سراج الحق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی اچھے ،صاحبِ فکر و قلم شخصیت اور علمی و ادبی دنیا سے تعلق رکھنے والے فرد تھے۔ انہوں نے …
جماعت اسلامی کے سابق امیر و رہنما سراج الحق کا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی کے سابق امیر و رہنما سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں سراج الحق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی اچھے ،صاحبِ فکر و قلم شخصیت اور علمی و ادبی دنیا سے تعلق رکھنے والے فرد تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ و محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








