اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی )رانا مشہود احمد خان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ منگل کو پی ایم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عرفان صدیقی باوقار و مدبر سیاستدان اور صاحبِ …
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی )رانا مشہود احمد خان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
منگل کو پی ایم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عرفان صدیقی باوقار و مدبر سیاستدان اور صاحبِ قلم شخصیت تھے، انہوں نے صحافت اور سیاست کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں،ان کی علمی و ادبی خدمات بھی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
رانا مشہود احمد خان نے مرحوم عرفان صدیقی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔








