اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے 12 افراد کی میتوں اور 20 زخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق منگل کودھماکہ جی الیون کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔پمز ہسپتال …
جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے 12 افراد کی میتیں اور 20 زخمی پمزہسپتال منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے 12 افراد کی میتوں اور 20 زخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق منگل کودھماکہ جی الیون کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔
مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔پمز ہسپتال زرائع کے مطابق دھماکہ میں شہید 12 افراد کی میتوں کو پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا،پمز ہسپتال میں 20 زخمیوں کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا،مزید زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا جا رہا ہے۔
ادھر مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رونا رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا۔گودی میڈیا یہ ہوتی ہے فوری تحقیق، تم جیسا نہیں کہ وجہ بدلتے رہو۔








