حضرو۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ملک کے اندرونی اور داخلی محاذوں پر سیکورٹی فورسز اور پاک فوج کے نوجوان جو قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار سلیم حیدر …
پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر پنجاب

مزید خبریں
حضرو۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ملک کے اندرونی اور داخلی محاذوں پر سیکورٹی فورسز اور پاک فوج کے نوجوان جو قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے پوری دنیا میں نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کا مورال بلند کیا اور اب بھی ملک کے اندر انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ہم ان کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پوری قوم ہر محاذ پر اپنی پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ رہے گی ۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد کریں اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کے مکینوں کی کثیر تعداد بیرون روزگار اور دیگر امور کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے ، ان کا پاکستان آنا جانا رہتا ہے اس لیے ان کی سہولت کے پیش نظر حضرو میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے








