وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ نہ صرف ایک افسوسناک سانحہ ہے بلکہ ریاست، عدلیہ …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ نہ صرف ایک افسوسناک سانحہ ہے بلکہ ریاست، عدلیہ اور انصاف کے پورے نظام پر بزدلانہ وار ہے، اس المناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں ،شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، ایسا بزدلانہ حملہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم اور ادارے متحد ہیں۔