اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملائیشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ داتوک نور جزلان بن تن سری محمد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملائیشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ داتوک نور جزلان بن تن سری محمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملائیشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ داتوک نور جزلان بن تن سری محمد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔
سپیکر نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعلیم، سیاحت، حلال فوڈ اور پام آئل کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات رکھتے ہیں، عوامی سطح پر روابط اور تجارتی تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، 27 آئینی ترمیم کے باعث وہ بین الپارلیمانی سپیکرز اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔
سپیکر نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈا کی روک تھام پر زور دیا اور کہا کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون ناگزیر ہے، مسلم امہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ملائشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ داتوک نور جزلان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بین الپارلیمانی کانفرنس میں تقریر کو سراہا۔








