وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ بزدلانہ حملے امن کو خراب کرنے اور خوف پھیلانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔منگل کو اپنے مذمتی بیان میں جام کمال نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اور پرامن پاکستان کے لئے متحد ہے،ایسے غیر انسانی اقدامات ہمارے عزم …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ بزدلانہ حملے امن کو خراب کرنے اور خوف پھیلانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔منگل کو اپنے مذمتی بیان میں جام کمال نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اور پرامن پاکستان کے لئے متحد ہے،ایسے غیر انسانی اقدامات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں