اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے وکلاء کی عیادت کی۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر قانون نے دھماکے میں شہید ہونے والے اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ …
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پمز ہسپتال کا دورہ، دھماکے میں زخمی وکلاء کی عیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے وکلاء کی عیادت کی۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیر قانون نے دھماکے میں شہید ہونے والے اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔اعظم نذیر تارڑ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے یہ بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔وزیر قانون نے یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔








