بحریہ یونیورسٹی اور لیوس یونیورسٹی امریکہ کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے لیوس یونیورسٹی (امریکہ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدتعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں جامعات تعلیم، تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک کریں گی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عالمی سطح پر تعلیمی تعلقات کو …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے لیوس یونیورسٹی (امریکہ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدتعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں جامعات تعلیم، تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک کریں گی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عالمی سطح پر تعلیمی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور بین الاقوامی روابط کے استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔