کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے پورے برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کی فکر کے دائرے میں انقلاب برپا کیا ، خاص طور پر مسلمانوں کی مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی، علامہ اقبال کے افکارونظریات نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہیں،نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف شاعر مشرق کے …
علامہ اقبال کے افکار و نظریات نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں،گورنربلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے پورے برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کی فکر کے دائرے میں انقلاب برپا کیا ، خاص طور پر مسلمانوں کی مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی، علامہ اقبال کے افکارونظریات نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہیں،نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف شاعر مشرق کے حقیقی پیغام کو سمجھیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔
تعمیرنو بوائز کالج میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی پیروی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی خودی کو بلند کریں اور اپنی پہچان بنائیں، مشکل حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تعمیرنو ٹرسٹ خراج تحسین کی مستحق ہے،آج کی علمی و فکری نشست کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اس موقع پر تعمیرنو ٹرسٹ کے چیئرمین نسیم لہڑی، صوبائی سیکرٹری حافظ طاہر اور ڈاکٹر عطا الرحمٰن سمیت اساتذہ کرام اور طلبانے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے پورے برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کی فکر کے دائرے میں ایک انقلاب برپا کیا ، خاص طور پر مسلمانوں کی مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی،علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اپنے عقیدے اور اپنی شناخت کا از سرنو جائزہ لینے کی دعوت دی، آزادی کا شعور دیکر برصغیر کی آزادی کے کاروان کو اپنی منزل کی طرف لے گئے،
گورنر مندوخیل نے کہا کہ کوئی بھی قومی و سیاسی تحریک فکری رہنمائی کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی، فکری رہنمائی اور عملی جدوجہد کے اشتراک سے ہی مقررہ اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے،یہ موقع ہمیں ان نظریات کی یاد دلاتا ہے جن کا پرچار علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری اور مذہبی افکار کے ذریعے کیا، وہ اپنی زندگی میں اسلام کی سربلندی، مسلمانوں کی بہتری اور دیرپا ترقی کے حصول کا درس دیتے رہے، وہ ہمیشہ اْمت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور ان کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے بڑے جذبے سے کام کرتے رہے۔
گورنر مندوخیل نے جیتنے والے مقررین کو مبارکباد دی اور نوجوانوں کو علمی اورفکری مباحثے میں مشغول رکھنے پر منتظمین کی کو ششوں کو سراہا۔ا نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف شاعر مشرق کے حقیقی پیغام کو سمجھیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور مقررین میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسم کیں۔








