پاک فوج کی کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گرد حملے کیخلاف محتاط اور کامیاب مؤثر کارروائی، تعلیم دشمن فتنہ الخوارج کے درندوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاک فوج نے کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کیخلاف محتاط اور کامیاب مؤثر کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز نے تعلیم دشمن فتنہ الخوارج کے درندوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق انتظامی ہیڈکوارٹروزیرستان میں موجود صحافی نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر بتایا کہ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کو بروقت کارروائی کرتے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاک فوج نے کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کیخلاف محتاط اور کامیاب مؤثر کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز نے تعلیم دشمن فتنہ الخوارج کے درندوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق انتظامی ہیڈکوارٹروزیرستان میں موجود صحافی نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر بتایا کہ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔

ڈیوٹی پر مامور فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا ، صحافی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت اور دلیری سے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا۔مقامی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے کالج پر حملہ کو بزدلانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے،

دہشت گردوں نےاے پی ایس کی طرز پر ایک اور حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،سیکیورٹی فورسز بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں