اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات،غزہ کی صورتحال اور پیس کیپنگ مسائل پر تبادلہ خیال کیا

اقوام متحدہ۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین (ای 10) اور پانچ نومنتخب اراکین (جو جنوری 2026 سے اپنی رکنیت سنبھالیں گے) کے اعزاز میں پاکستان کے مسقبل مندوب اور ای 10 کے نومبر کے لیے کوآرڈینیٹر عاصم افتخار احمد نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی شرکت کی،اراکین نے انتونیو گوتریش کے ساتھ اہم عالمی امور بارے …

اقوام متحدہ۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین (ای 10) اور پانچ نومنتخب اراکین (جو جنوری 2026 سے اپنی رکنیت سنبھالیں گے) کے اعزاز میں پاکستان کے مسقبل مندوب اور ای 10 کے نومبر کے لیے کوآرڈینیٹر عاصم افتخار احمد نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی شرکت کی،اراکین نے انتونیو گوتریش کے ساتھ اہم عالمی امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انتونیو گوتریش کے ساتھ گفتگو کے دوران اراکین نے ان امور پر تباد لہ خیال کیا جو اس وقت سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں،ان میں غزہ کی صورتحال اور اقوامِ متحدہ کی امن مشن سے متعلقہ پیش رفت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے کُل 15 ارکان ہیں جن میں 5مستقل ارکان میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں اور 10 غیر مستقل ارکان بھی ہیں جو دو سال کی مدت کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں۔ یواین جنرل اسمبلی ہر سال5غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرتی ہے تاکہ سبکدوش ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں