چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس و روس کے پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس اور روس کے پارلیمانی وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات بار ے تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے وفود سے گفتگو کے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس اور روس کے پارلیمانی وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات بار ے تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے وفود سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی تعاون نہ صرف اقوام کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیتا ہے بلکہ عالمی چیلنجز کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔روسی اور بارباڈوس کے پارلیمانی رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس تاریخی ایونٹ کے شاندار انتظامات پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔وفود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی دونوں ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں