اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اگر 27 ویں آئینی ترمیم ٹیبل ہوگی تو ضرور پاس ہوگی، پاک فوج نے وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو ریسکیو کیا، یہ تاریخی آپریشن دنیا یاد رکھے گی۔ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر آج 27 ویں آئینی …
27 ویں آئینی ترمیم اگر آج ٹیبل ہوگی تو ضرور پاس ہوگی، پاک فوج نے وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو ریسکیو کیا، یہ تاریخی آپریشن دنیا یاد رکھے گی، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اگر 27 ویں آئینی ترمیم ٹیبل ہوگی تو ضرور پاس ہوگی، پاک فوج نے وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو ریسکیو کیا، یہ تاریخی آپریشن دنیا یاد رکھے گی۔ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر آج 27 ویں آئینی ترمیم ٹیبل ہو گی تو ضرور منظور ہوگی، کاش اپوزیشن اس پر سیر حاصل گفتگو کرتی اور شق وار بحث میں حصہ لیتی۔ انہوں نے کہا کہ بل پڑھے بغیر شور و غل کرنے اور بیانیہ بنانے سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وانا میں پاک فوج نے 500 سے زائد طلباء کو بازیاب کیا، پاک فوج کا یہ تاریخی آپریشن تھا جس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخی آپریشن کو دنیا یاد رکھے گی۔ وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے، دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، یہ پراکسی وار تو ہمارے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔ صحافی کے سوال کہ کیا مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف آج پارلیمنٹ ہاؤس آ رہے ہیں، پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیا کہ آپ کی بھی ملاقات کرائیں گے۔








