فیصل آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی باسکٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل واپڈا انٹر یونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 50ویں آل واپڈا نٹریونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فیسکو(فیصل آباد)،گیپکو(گوجرانوالہ)، لیسکو(لاہور)، نیشنل گرڈسٹیشن کمپنی (این جی سی)، میپکو(ملتان)اورہائیڈل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آخری دن کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں فیسکو کی ٹیم …
فیسکوکی باسکٹ بال ٹیم نے آل واپڈا انٹر یونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی باسکٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل واپڈا انٹر یونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 50ویں آل واپڈا نٹریونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فیسکو(فیصل آباد)،گیپکو(گوجرانوالہ)، لیسکو(لاہور)، نیشنل گرڈسٹیشن کمپنی (این جی سی)، میپکو(ملتان)اورہائیڈل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آخری دن کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں فیسکو کی ٹیم نے ہائیڈل کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ اس طرح فیسکونے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن، ہائیڈل نے دوسری،
گیپکو نے تیسری، لیسکو نے چوتھی، این جی سی نے پانچویں جبکہ میپکو نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر، صدرفیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن فرخ آفتاب، جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوی یشن رانا افضل،منیجر باسکٹ بال ٹیم محموداحمداور سپورٹس آفیسر فیسکو محمد ساجد نے فیسکو ٹیم کو واپڈا انٹر یونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاشبہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فیسکو کی باسکٹ بال ٹیم نے جس جذبے، محنت اور ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، وہ تمام فیسکو ملازمین کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فیسکو کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی اسی طرح جیت کے جذبے اور لگن کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فیسکو اور ملک کا نام روشن کریں گی۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے مزید کہا کہ فیسکو کے کھلاڑیوں کا یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کے اندر موجود ٹیلنٹ کو مناسب سرپرستی اور مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فیسکو اسپورٹس ایسوسی ایشن کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل منیجر واپڈا سپورٹس بورڈ امداد اللہ میمن نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی فیسکو کی باسکٹ بال ٹیم کو ٹرافی اور دیگر انعامات دئیے۔
اس موقع پر منیجر فیسکو باسکٹ بال ٹیم محمود احمداور سپورٹس آفیسر فیسکو محمد ساجد نے واپڈاانٹریونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے پرباسکٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور کوچزکی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس تسلسل کو قائم رکھیں گے تاکہ فیسکوکے کھلاڑی نہ صرف انٹریونٹ مقابلوں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔








