سیالکوٹ۔12نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ڈی اینڈ ڈبلیو انجینئر نوید قریشی نےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلمان شیخ کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں (پی آئی ٹی اے سی)سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیالکوٹ میں صنعتی ترقی کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دونوں فریقین نے …
ڈائریکٹر ڈی اینڈ ڈبلیو کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ ، نائب صدرکے ساتھ ملاقات کی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔12نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ڈی اینڈ ڈبلیو انجینئر نوید قریشی نےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلمان شیخ کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں (پی آئی ٹی اے سی)سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیالکوٹ میں صنعتی ترقی کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دونوں فریقین نے مستقبل کے تعاون کو باضابطہ و مستحکم بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
دونوں فریقین کے مابین ہونے والی بحث نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے (پی آئی ٹی اے سی)کے درست انجینئرنگ، ٹیکنیکل کنسلٹنسی، ووکیشنل ٹریننگ اور صنعتی جدت کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔








