اپوزیشن حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے میز پر آئے ، اسے مکمل معاونت فراہم کریں گے،سپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے میز پر آئے اسے مکمل معاونت فراہم کریں گے،بانی پی ٹی آئی کو میں نے دوبار شکست سے دوچار کیا،اس وقت میرے خلاف کوئی عذرداری نہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے ریمارکس پر سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس ایوان …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے میز پر آئے اسے مکمل معاونت فراہم کریں گے،بانی پی ٹی آئی کو میں نے دوبار شکست سے دوچار کیا،اس وقت میرے خلاف کوئی عذرداری نہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے ریمارکس پر سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس ایوان میں کھڑے ہوکر مذاکرات کی بار بار پیشکش کی ہے،وزیر قانون نے بات چیت کی طرف آنے کا کہا ہے۔ میں بطور سپیکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہوں۔

حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر لانا میری ذمہ داری ہے۔جب محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے ہیں تو اس پر سپیکر نے کہا کہ میں نے آپ کے لیڈر کو دو بار ہرایا ہے میرے خلاف اس الیکشن میں کوئی عذرداری نہیں ہے،اس قسم کی باتیں کرنا مذاکرات سے فرار ہے، اگر انڈیا سے بات ہو سکتی ہے تو ہم آپس میں بات کیوں نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں