دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 37 …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 600 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 77 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 70 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 76 ہزار کیوسک اور اخراج 59 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 51 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 43 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 600 کیوسک، سکھرمیں پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 19 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1532.54 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.743 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1227.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.121 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں