اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر30فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ فارماکمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران فارما کمپنیوں کو10.40ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارماکمپنیوں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارما کمپنیوں کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر30فیصداضافہ
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر30فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
فارماکمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران فارما کمپنیوں کو10.40ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارماکمپنیوں کو7.98ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا،
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں فارماکمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر14فیصداضافہ ہواہے،پہلی سہ ماہی میں کمپنیوں کی فروخت کاحجم 94.09ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 82.24ارب روپے تھا۔









