کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی مندی کے بعد تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں داخل

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 50 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 170,280 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان بڑھنے پر صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ دوبارہ مثبت زون میں داخل ہوگئی۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 170,729 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں میں خریداری کے باعث انڈیکس نے تیزی سے بحالی دکھائی، جس سے مارکیٹ کی مجموعی سمت مثبت رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔







