اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 77 پیسے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 86 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر …
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 77 پیسے پر مستحکم رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 86 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 71 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 28 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 914 روپے 10 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 03 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








