دمبولا ۔ 18 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی سورماﺅں نے آئی لینڈرز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور …
سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
دمبولا ۔ 18 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی سورماﺅں نے آئی لینڈرز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اگست، تیسرا ون ڈے 27 اگست، چوتھا ون ڈے 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔








