رباط ۔ 18 اگست (اے پی پی) قطر کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک اہم رہنما نے سعودی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن …
شاہ سلمان سے الشیخ عبداللہ بن جاسم آل ثانی کی ملاقات

مزید خبریں
رباط ۔ 18 اگست (اے پی پی) قطر کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک اہم رہنما نے سعودی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی اور قطری اقوام کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔








