پیرو میں دو منزلہ بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک، 24 زخمی

لیما۔13نومبر (اے پی پی):پیرو میں ایک دو منزلہ بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اری کیپاکے علاقے میں پیش آیا۔اری کیپا کے ریجنل ہیلتھ مینیجر والٹر اوپورٹو نےبتایا کہ ہمارے پاس 37 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 24 افراد زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ زخمیوں کی …

لیما۔13نومبر (اے پی پی):پیرو میں ایک دو منزلہ بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اری کیپاکے علاقے میں پیش آیا۔اری کیپا کے ریجنل ہیلتھ مینیجر والٹر اوپورٹو نےبتایا کہ ہمارے پاس 37 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 24 افراد زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں