سیئول۔13نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آئی سی ٹی کی برآمدات میں رواں سال اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرورز کے لیے سیمی کنڈکٹرز کی مضبوط عالمی مانگ ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت سائنس و آئی سی ٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں …
جنوبی کوریا کی آئی سی ٹی برآمدات میں 12 فیصد ، سیمی کنڈکٹرز کی مانگ میں 25.4فیصد اضافہ

مزید خبریں
سیئول۔13نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آئی سی ٹی کی برآمدات میں رواں سال اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرورز کے لیے سیمی کنڈکٹرز کی مضبوط عالمی مانگ ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت سائنس و آئی سی ٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ آئی سی ٹی مصنوعات کی برآمدات 23.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کسی بھی اکتوبر کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق اسی عرصے میں درآمدات 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 12.9 ارب ڈالر رہیں جس سے ملک کا تجارتی توازن 10.3 ارب ڈالر سرپلس میں رہا۔سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ہائی اینڈ چپس کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ اور میموری چپس کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔








