زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پرکمی،زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ زروسیع(ایم ٹو) اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10685ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 10748ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر0.5فیصداضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ زروسیع(ایم ٹو) اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10685ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 10748ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر0.5فیصداضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع کاحجم 40392ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پرایم ٹوکاحجم 39577ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے آغازسےاب تک ایم ٹو میں مجموعی طورپرایک فیصدکمی ہوئی ۔ 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 29662ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 28780ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر1.5فیصدکی کمی ہوئی ہے۔