مشاعر مقدسہ میں روشنی کے انتظامات مکمل

مکہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) سعودی شہر مکہ میں وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ میں شاندار روشنی کے تمام انتظامات مکمل کردیئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفصیلات کے مطابق لاکھوں حجاج کرام کو مزدلفہ اور منیٰ میں رات کے وقت پورا ماحول روشن رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں کھمبوں پر 2لاکھ بلب لگائے گئے ہیں۔ روشنی کے …

مکہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) سعودی شہر مکہ میں وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ میں شاندار روشنی کے تمام انتظامات مکمل کردیئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفصیلات کے مطابق لاکھوں حجاج کرام کو مزدلفہ اور منیٰ میں رات کے وقت پورا ماحول روشن رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں کھمبوں پر 2لاکھ بلب لگائے گئے ہیں۔ روشنی کے ٹاورز نصب کئے گئے ہیں۔950الیکٹرانک بورڈ لگائے گئے ہیں۔9ہزار میٹر طویل کیبل بچھایا گیا ہے۔ مشاعر مقدسہ میں بجلی ٹاورز کی تعداد 923ہے۔ یہ 20 سے 50میٹر تک اونچے ہیں۔

Leave a Reply