ابوظہبی میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں اضافہ ، ثقافتی مقامات کی سیر کو آنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے متجاوز

ابوظہبی۔13نومبر (اے پی پی):ابوظہبی میں سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ،سال کی پہلی ششماہی کے دوران ثقافتی مقامات پر 40 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی نے بتایا کہ جنوری سے جون 2025 کے دوران ابوظہبی کے ثقافتی و تاریخی مقامات کی سیر کو آنے والوں کی تعداد …

ابوظہبی۔13نومبر (اے پی پی):ابوظہبی میں سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ،سال کی پہلی ششماہی کے دوران ثقافتی مقامات پر 40 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی نے بتایا کہ جنوری سے جون 2025 کے دوران ابوظہبی کے ثقافتی و تاریخی مقامات کی سیر کو آنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔

لوور ابوظہبی نے 7,84,606 سیاحوں کو خوش آمدید کہا، جب کہ کلچرل فاؤنڈیشن نے 49 فیصد اضافے کے ساتھ 6,20,709 افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی ۔ قصرالحصن کے سیاحوں کی تعداد 14 فیصد اضافے کے ساتھ 4,67,398 رہی، اور منارۃ السعدیات نے 139 فیصد ریکارڈ اضافہ کےساتھ 2,07,684 سیاحوں کا خیر مقدم کیا ۔ ہاؤس آف آرٹیزنز میں 2,34,142 افراد نے اماراتی دستکاری میں دلچسپی ظاہر کی۔محکمہ ثقافت و سیاحت کے قائم مقام انڈر سیکریٹری سعود عبدالعزیز الحوسنی نے کہا کہ اس رفتار کے ساتھ امارت 2030 کے اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ٹیم لیب فینومینا ابوظہبی نے افتتاحی مہینوں میں 1,45,912 زائرین کا خیر مقدم کیا، جبکہ القتعہ میوزیم نے 30,974 وزٹس ریکارڈ کیے۔ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے سے مہمان نوازی کے شعبے میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ سال کے پہلے نصف میں ابوظہبی کے ہوٹلوں میں 29 لاکھ مہمان ٹھہرے، جو سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہے۔ ہوٹل آمدنی میں 20 فیصد اضافہ جبکہ فی دستیاب کمرہ آمدنی 24 فیصد اضافے کے ساتھ 446 درہم تک پہنچ گئی، اور اوسط شرح رہائش 80 فیصد برقرار رہی۔ بین الاقوامی سیاح اوسطاً 3.2 راتیں قیام پذیر رہے، جو ابوظہبی کی پرکشش سرگرمیوں سے بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی سیاحتی منڈیوں میں بھی مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔ بھارت سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 29 فیصد اور برطانیہ سے 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹنگ اور تشہیری مہمات نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا۔عیدالاضحی 2025 کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلوں نے 80 فیصد اوکوپنسی برقرار رکھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران ایشیائی سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی، جبکہ بحرین، سعودی عرب اور قطر سے بھی نمایاں تعداد میں سیاح پہنچے۔

امارت کے دیگر خطوں میں بھی سیاحت کا فروغ نمایاں رہا۔ العین ریجن میں ہوٹلز میں مہمانوں کی تعداد 12 فیصد اور ’ریو پار‘میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ العین کے ثقافتی مقامات میں بھی قابلِ ذکر ترقی ہوئی، جن میں العین اوسس نے 4,01,718 سیاحوں کے ساتھ 40 فیصد اور قصرالمویجی نے تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ القطرہ آرٹس سینٹر نے 1,63,542 افراد کا خیر مقد م کیا، جو 42 فیصد زیادہ ہے۔

الظفرہ ریجن میں ‘RevPAR’ میں 21 فیصد اضافہ اور قیام کی اوسط مدت میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو علاقے کی بڑھتی ہوئی کشش اور ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ تمام نتائج ابوظہبی کی ٹورزم سٹریٹجی 2030 کے بڑے اہداف، سالانہ 3 کروڑ 93 لاکھ وزٹس، 1,78,000 سیاحتی ملازمتیں، ہوٹل کمروں کی گنجائش 50,000 تک بڑھانا، اور دہائی کے اختتام تک معیشت میں 90 ارب درہم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں