اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ایس ای سی پی اور پاکستان بیورو آف سٹاٹسٹکس (پی بی ایس) نے 11 نومبر 2025ء کو ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ یہ دستخط ڈیٹا فیسٹ 2025 کے موقع پر جو کہ پی بی ایس کی جانب سے پاک-چین سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا گیا تھا، کیے گئے۔ اس ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، صلاحیتوں کے …
ایس ای سی پی اور پی بی ایس کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ایس ای سی پی اور پاکستان بیورو آف سٹاٹسٹکس (پی بی ایس) نے 11 نومبر 2025ء کو ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ یہ دستخط ڈیٹا فیسٹ 2025 کے موقع پر جو کہ پی بی ایس کی جانب سے پاک-چین سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا گیا تھا، کیے گئے۔
اس ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، صلاحیتوں کے فروغ اور ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
یہ معاہدہ ایک فریم ورک قائم کرتا ہے جو معلومات کے خودکار تبادلے کو آسان بنائے گا تاکہ تجزیاتی، شماریاتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے تصدیق شدہ اور براہ راست ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو۔ یہ تعاون ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہےاور قومی اقتصادی جائزوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹا کے معیار اور بروقت دستیابی کو بھی نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔اس ایم او یو کے تحت، فریقین معلومات اور علم کے تبادلے کی کوشش کریں گے اور باہمی طور پر طے شدہ ڈیٹا سیٹس کے تبادلے کے امکانات تلاش کریں گے۔ یہ کام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بشمول APIs اور روایتی طریقوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت شیئر کی جانے والی تمام معلومات متعلقہ قوانین کے مطابق اپنے اپنے دائرہ کار کے نفاذ میں معاون ثابت ہوں گی۔یہ شراکت داری پاکستان کے اقتصادی اور ضابطہ کاری کے شعبے میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پی بی ایس کے لیے یہ تعاون بروقت اور اعلیٰ معیار کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے قومی اکائونٹس اور کاروباری شماریات کی درستگی میں اضافہ ممکن ہوگا۔یہ مسودہ بہتر گورننس اور اقتصادی ذہانت کے حصول میں تعاون کو گہرا کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔








