سیالکوٹ۔ 13 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فالج سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا ،جس میں نیورو فزیشن علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فالج کا جدید ترین علاج سیالکوٹ میں دستیاب ہے،پروونشل سٹروک مینجمنٹ سینٹر حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکے دئیے جا رہے ہیں انہوں نے …
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فالج سے بچاؤ بارے آگاہی سیمینار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فالج سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا ،جس میں نیورو فزیشن علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فالج کا جدید ترین علاج سیالکوٹ میں دستیاب ہے،پروونشل سٹروک مینجمنٹ سینٹر حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکے دئیے جا رہے ہیں
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹیکے کی قیمت2لاکھ96ہزار روپے ہے جو عام آدمی کی پہنچ میں نہیں اس کے لیے ہم سیالکوٹ چیمبر سمیت دیگر لوگوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فالج اٹیک کی صورت میں اب تک یہاں مریضوں کو لگنے والے 160 میں سے 120 ٹیکے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں لگائے گئے ہیں جبکہ 40 دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں میں لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال سیالکوٹ کے علاوہ عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال میں بھی یہ انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد مراد ارشد سمیت صدر سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری میاں محمد خلیل، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عامر اور اعجاز غوری بھی موجود تھے۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر کی اپنی فارمیسی میں بھی اس ٹیکے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جہاں پہلے سے ہی عوام کو سستے داموں ادویات کی فراہمی جاری ہے۔








