آنے والے حج سیزن کے لیے دس لاکھ سے زیادہ عازمین کے لیے معاہدے طے پا گئے ہیں، سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ

جدہ ۔13نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ آنے والے حج سیزن کے لیے دس لاکھ سے زیادہ عازمین کے لیے معاہدے طے پا گئے ہیں۔سعودی عرب کے شہر جدہ کے سپر ڈوم میں منعقد ہونے والی پانچویں سالانہ حج کانفرنس و نمائش کے اختتامی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس 4 روزہ کانفرنس کے دوران حج سے …

جدہ ۔13نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ آنے والے حج سیزن کے لیے دس لاکھ سے زیادہ عازمین کے لیے معاہدے طے پا گئے ہیں۔سعودی عرب کے شہر جدہ کے سپر ڈوم میں منعقد ہونے والی پانچویں سالانہ حج کانفرنس و نمائش کے اختتامی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس 4 روزہ کانفرنس کے دوران حج سے 6 ماہ قبل طے پانے والے یہ معاہدے ایک تاریخی اور بے مثال کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں بڑی تعداد میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے شرکت کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔

اس نمائش میں 150 سے زیادہ ممالک کے وفود شریک ہوئے۔ تقریباً 300 سرکاری اور نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اداروں نے نمائش میں حصہ لیا اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات بارے آگاہی دی۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ ان کی وزارت نے عازمین حج کے حوالے سے 77 ممالک کے ساتھ معاہدے کیے ہیں جبکہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اداروں نے دنیا بھر سے حج آرگنائززکے ساتھ تین ہزار کے لگ بھگ معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ عمرہ اینڈ وزٹ فورم آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔

مزید خبریں