روسی اثاثوں کا استعمال یوکرین کی معاونت کا مؤثر ترین طریقہ ہے، یورپی کمیشن

برسلز ۔14نومبر (اے پی پی):ورپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا فون ڈیر لائن نے کہا ہےکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے پاس یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے تین راستے ہیں اور ان کے نزدیک منجمد روسی اثاثوں کا استعمال سب سے مؤثر طریقہ ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ دیگر دو متبادل یہ ہیں کہ یورپی یونین اپنے …

برسلز ۔14نومبر (اے پی پی):ورپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا فون ڈیر لائن نے کہا ہےکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے پاس یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے تین راستے ہیں اور ان کے نزدیک منجمد روسی اثاثوں کا استعمال سب سے مؤثر طریقہ ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ دیگر دو متبادل یہ ہیں کہ یورپی یونین اپنے بجٹ کے اضافی حصے سے فنڈ فراہم کرے یا رکن ممالک خود سرمایہ اکٹھا کرنے پر متفق ہوں۔

انہوں نے کہاکہ تیسرا آپشن یہ ہے کہ منجمد روسی اثاثوں کی بنیاد پر معاوضاتی قرض فراہم کیا جائے۔ ہم یوکرین کو ایک قرض دیں گے، جو وہ اس وقت واپس کرے گا جب روس معاوضے ادا کرے گا۔ یہی طریقہ یوکرین کے دفاع اور معیشت کو مستحکم رکھنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

 

مزید خبریں