عراق کا یورپی یونین سے بغداد پر عاید فضائی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

بغداد ۔14نومبر (اے پی پی):عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق پر عائد فضائی پابندی ختم کریں کیونکہ یہ قدم سیاحت اور تجارت کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔عرب نیو ز کےمطابق محمد شیاع السوڈانی نے بغداد میں یورپی یونین کے سفیر کلیمینس زیمٹنر سے ملاقات کے دوران یورپی کمپنیوں کو ’’راہِ ترقی‘‘ منصوبے میں شریک ہونے، …

بغداد ۔14نومبر (اے پی پی):عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق پر عائد فضائی پابندی ختم کریں کیونکہ یہ قدم سیاحت اور تجارت کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔عرب نیو ز کےمطابق محمد شیاع السوڈانی نے بغداد میں یورپی یونین کے سفیر کلیمینس زیمٹنر سے ملاقات کے دوران یورپی کمپنیوں کو ’’راہِ ترقی‘‘ منصوبے میں شریک ہونے، تعاون کے حجم میں اضافہ کرنے اور اس منصوبے کی حمایت کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے عراق میں انتخابات کی نگرانی میں مدد فراہم کی، جس کے باعث انتخابی عمل شفاف انداز میں مکمل ہوا اور عوامی شرکت کے تناسب میں اضافہ ہوا۔عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اصلاحاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد تعمیر و ترقی کے عمل کو جاری رکھنا اور عوامی مطالبات پورے کرنا ہے۔

عراقی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کے فروغ، شراکت داری کے معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں پر عمل درآمد کے امور پر بات چیت ہوئی، خصوصاً سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں جانب کے باہمی مفادات کو تقویت دی جا سکے اور مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

 

مزید خبریں