صوابی ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منتقل کرنے والے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور۔ 14 نومبر (اے پی پی):صوابی کے تھانہ کالوخان پولیس نے جمعہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منتقل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرکےمختلف بور کا اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ملزمان کے نام انور علی ساکن یارحسین ،طارق احمد ساکن جلبئی حال شیوہ اڈہ اور سردار ساکن شیخ جانہ معلوم ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کالاکوف اور مختلف بور کی 6 …

پشاور۔ 14 نومبر (اے پی پی):صوابی کے تھانہ کالوخان پولیس نے جمعہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منتقل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرکےمختلف بور کا اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ملزمان کے نام انور علی ساکن یارحسین ،طارق احمد ساکن جلبئی حال شیوہ اڈہ اور سردار ساکن شیخ جانہ معلوم ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کالاکوف اور مختلف بور کی 6 رائفلیں 12 بور، 4 عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ضلع صوابی میں قیامِ امن اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔