بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد گھانا کا پارلیمانی وفدواپس اپنے ملک روانہ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد گھانا کا پارلیمانی وفد اپنے ملک واپس روانہ ہوگیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت گھانا کے سیکنڈ ڈپٹی سپیکر معزز اینڈریو اسیاماہ امواکو نے کی۔وفد میں اراکینِ پارلیمنٹ معزز کوامی ٹوماسی ایمپوفو، یاو گومادو، اَکواسی کونادو اور ایورا بینا اوبین شامل تھیں۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کو …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد گھانا کا پارلیمانی وفد اپنے ملک واپس روانہ ہوگیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت گھانا کے سیکنڈ ڈپٹی سپیکر معزز اینڈریو اسیاماہ امواکو نے کی۔وفد میں اراکینِ پارلیمنٹ معزز کوامی ٹوماسی ایمپوفو، یاو گومادو، اَکواسی کونادو اور ایورا بینا اوبین شامل تھیں۔

سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کو الوداع کیا۔وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گھانا کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں شاندار میزبانی اور مثالی انتظامات پر اظہارِ تشکر کیا۔وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور گھانا کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔