اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو ایکس پوسٹ پر جاری اعلان کے مطابق پاکستان کے آئین کا تازہ ترین ایڈیشن جس میں 27ویں آئینی ترمیم شامل کی گئی ہے اب پاکستان کوڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئینِ پاکستان کا یہ اپ ڈیٹ شدہ ورژن عوام کی سہولت کے …
ستائیسویں آئینی ترمیم کے ساتھ آئین کا تازہ ترین مسودہ ویب سائٹ پر شائع کر دیا گیا،وزارتِ قانون و انصاف

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو ایکس پوسٹ پر جاری اعلان کے مطابق پاکستان کے آئین کا تازہ ترین ایڈیشن جس میں 27ویں آئینی ترمیم شامل کی گئی ہے اب پاکستان کوڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئینِ پاکستان کا یہ اپ ڈیٹ شدہ ورژن عوام کی سہولت کے لئے آن لائن فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ شہری، وکلا اور محققین آسانی سے اس تک رسائی حاصل کر سکیں۔
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے وزارت کے متعلقہ شعبوں کی اس تیزرفتار اور مؤثر کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئینی دستاویزات کی بروقت اپ ڈیٹیشن حکومت کی شفافیت اور قانون کی حکمرانی پر یقین کا مظہر ہے۔








