اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 2,829 روپے کمی کے بعد 379,854 روپے سے کم ہو کر 377,025 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,212 روپے سے کم ہو کر 345,618 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے کمی کے بعد 5,522 اور دس گرام چاندی کی قیمت 120 روپے کمی کے بعد 4,734 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,207 ڈالر سے کم ہو کر 4,174 ڈالر ہو گئی۔








