اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ممتاز تاجر رہنما اور چیئرمین پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری اور سفارتی محاذوں پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب معاشی محاذ پر بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔جمعہ کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
عسکری اور سفارتی کامیابیوں کے بعد پاکستان اقتصادی کامیابیوں کے لئے کوشاں ہے، سردار ظہور اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ممتاز تاجر رہنما اور چیئرمین پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری اور سفارتی محاذوں پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب معاشی محاذ پر بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔جمعہ کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار ظہور اقبال نے آئی سی سی آئی کے عہدیداروں اور ممبران کو پیرس میں ہونے والے پاکستان بزنس فورم کنونشن میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جس میں یورپ بھر سے وفود کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے وفد کے لئے مکمل پروٹوکول اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ موثر بی 2 بی نیٹ ورکنگ اور میچ میکنگ کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع اور معاشی اصلاحات پر حکومتی توجہ نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرس میں ہونے والا کنونشن خاص طور پر ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، چاول، چمڑے، کھیلوں کے سامان، حلال مصنوعات، تعمیرات اور سیاحت میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو متعارف کرانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔اپنے استقبالیہ کلمات میں آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو ٹھوس مواقع میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی بین الاقوامی کاروباری کانفرنسوں کے انعقاد، تجارتی وفود کو فروغ دینے اور اوورسیز چیمبرز آف کامرس کے ساتھ روابط بڑھانے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بنانے میں ایک مضبوط کردار ادا کر رہا ہے،اگرچہ پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں لیکن دوطرفہ تجارت کا حجم بہت کم ہے اور اسے مستقل رابطے اور سہولت کاری کے ذریعے بڑھانا چاہئے۔
انہوں نے پی بی ایف فرانس اور سردار ظہور اقبال کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور یورپی تاجر برادری کو متحرک کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے چیمبر کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری متحرک ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پائیدار تجارتی شراکت داری قائم کرنے کے لئے بی 2 بی ملاقاتوں کی اہمیت پر زور دیا۔آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد شکیل منیر اور سابق سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات کو بڑھانے، بین الاقوامی معیارات کو اپنانے، اور پاکستانی مصنوعات کو زیادہ مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لئے عالمی تجارتی میلوں میں فعال طور پر شرکت پر زور دیا۔
اجلاس میں نائب صدر محمد عرفان چوہدری، سابق صدور میاں شوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، ایگزیکٹو ممبران نجیب الٰہی ملک، روحیل انور بٹ، عتیق الرحمان، راجہ نوید ستی، ذوالقرنین عباسی، چیئرمین آئی سی سی آئی ایکسپو کمیٹی وقاص چترالی اور فتح جنگ کی ممتاز کاروباری شخصیت محمد بشیر نے بھی شرکت کی۔








