حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اگست کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 77.45 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبرکے اختتام پر کم ہو کر 76.60 ٹریلین روپے …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اگست کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 77.45 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبرکے اختتام پر کم ہو کر 76.60 ٹریلین روپے ہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست کے اختتام پر حکومت کے ملکی قرضوں کاحجم 54.073 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبرکے اختتام پر کم ہو کر 53.42 ٹریلین روپے ہوگیا، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں حکومت کے ملکی قرضوں میں مجموعی طورپر1.2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں حکومت کے بیرونی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.9 فیصدکی کمی ہوئی،اگست کے اختتام پر حکومت کے مجموعی بیرونی قرضوں کاحجم 23.38 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبرمیں کم ہو کر 23.18 ٹریلین روپے ہوگیا۔