اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ماریشس کے رکنِ پارلیمنٹ محمد ایشان جمن اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان کی اہلیہ سفیناز خضرو بھی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں ان کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے ماریشس کے پارلیمانی وفد کو گرمجوشی سے الوداع کیا۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف …
بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ماریشس کے رکنِ پارلیمنٹ محمد ایشان جمن اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ماریشس کے رکنِ پارلیمنٹ محمد ایشان جمن اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان کی اہلیہ سفیناز خضرو بھی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں ان کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے ماریشس کے پارلیمانی وفد کو گرمجوشی سے الوداع کیا۔
وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقدہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو انتہائی اہم، بامقصد اور مستقبل ساز قرار دیا۔ وفد نے کانفرنس کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد پیش کی اور سینیٹ کی اعلیٰ میزبانی اور موثر انتظامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ماریشس کے وفد نے کانفرنس کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دور رس اور مثبت اثرات خطے اور عالمی پارلیمانی تعاون پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مدبرانہ قیادت اور بصیرت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔وفد نے سینیٹ آف پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں دوطرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ کی امید ظاہر کی۔








