غاصب مودی اور آر ایس ایس ، ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف ہیں،امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیرپر بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریہ کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں،غاصب مودی اور آر ایس ایس ، ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف ہیں۔ امریکی جریدہ پریزم کی …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیرپر بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریہ کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں،غاصب مودی اور آر ایس ایس ، ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات کےمطابق آر ایس ایس نے امریکی لاء فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کیلئے لابنگ شروع کر دی،آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکہ میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے بغیر لابنگ کرا رہی ہے ، امریکی صحافی میگھناد بوس نے انکشاف کیا کہ آر ایس ایس نےخلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو غیر ملکی ادارے کے طور پر درج کیے بغیر لابنگ کی۔

معروف امریکی صحافی ڈاکٹر آڈری ٹرشکےکے مطابق آر ایس ایس کی لابنگ امریکہ کے لیے بری خبر ہےاور امریکی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے،مودی کی سر پرستی میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں کیخلاف تشدد کیلئے مشہور ہے۔پریزم کے مطابق ماہرین کے مطابق آر ایس ایس کی امریکہ میں سرگرمیاں عالمی سطح پر فاشسٹ تشخص بدلنے کی کوشش ہیں،ہندو توا ایجنڈا کے تحت انتہا پسند مودی سرکار ، بھارت میں مذہبی آزادی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔