اسلام آباد پولیس کے 14 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 14 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چند دن قبل مختلف رینکس سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افسران کو بھی ترقی …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 14 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چند دن قبل مختلف رینکس سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افسران کو بھی ترقی دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فورس کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ہر افسر کا بروقت ترقی کا حق ہے، اور اسے بغیر کسی تاخیر کے یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ پولیس اہلکاروں کے سرکاری اور ذاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔