اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کرنا انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ ہفتہ کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز سنے،ان کی جدوجہد کو نظر انداز نہ کرے۔ …
بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کرنا انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کرنا انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ ہفتہ کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز سنے،ان کی جدوجہد کو نظر انداز نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر لگاتار آنسوگیس، ظلم اور قید کا تسلسل جاری ہے اور اب ان کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کیا جارہا ہے،یہ خاموش تشدد ہے جو انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری اس ظلم کو بند کروائے کیونکہ آزادی کی خواہش کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔








