اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ایس ایم ایز کے بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے حوالے سے فارما پارک کے جامع پلان کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت فارماسیوٹیکل ایس ایم ایز کی مدد، جدت اور معیار میں بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا ایس ایم ایز کے بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے حوالے سے فارما پارک کے جامع پلان کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ایس ایم ایز کے بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے حوالے سے فارما پارک کے جامع پلان کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت فارماسیوٹیکل ایس ایم ایز کی مدد، جدت اور معیار میں بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے آج اسلام آباد میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ایم ایڈا) کے ساتھ ایک فالو اَپ اجلاس کی صدارت کی۔
یہ اجلاس گزشتہ روز ایس اے پی ایم کی راولپنڈی کے ایس ایم ایز کلسٹر اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد منعقد ہوا، جہاں فارماسیوٹیکل ایس ایم ایز نے اپنے مسائل اور حکومتی معاونت کے منظم نظام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں ہارون اختر خان نے ایس ایم ایڈا کو اسلام آباد میں فارما پارک کے قیام کے لیے ایک جامع پلان اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سہولت فارماسیوٹیکل ایس ایم ایز کی مدد، جدت اور معیار میں بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ہارون اختر خان نے کہا کہ ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔انہیں ترقی اور ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے مضبوط پلیٹ فارم اور ادارہ جاتی سہولت درکار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وژن ایس ایم ایز کو معاشی بحالی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور برآمدات کے فروغ کا بنیادی ستون قرار دیتا ہے۔
ایس اے پی ایم نے خواتین انٹرپرینیورشپ کے فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور ایس ایم ایڈا کو اپنی سہولتی اسکیموں، تربیتی پروگراموں اور رسائی بڑھانے کے اقدامات کو مزید توسیع دینے کی ہدایت کی، تاکہ خواتین کی کاروباری شرکت میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایڈا کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں ایس ایم ایز کی راہنمائی، مسائل کی نشاندہی اور قابلِ عمل حل تجویز کرنے میں زیادہ فعال اور حکمت عملی کا کردار ادا کرے۔
ہارون اختر خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار ایس ایم ایز کی بحالی اور ترقی کے لیے سیکٹر مخصوص اقدامات، بہتر مالیاتی سہولیات اور ملکی و بین الاقوامی منڈیوں سے مضبوط روابط کے فروغ پر مسلسل کام کر رہی ہے۔








