اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدلطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جنہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیش رفت اور غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر …
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدلطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جنہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیش رفت اور غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مسلسل اعلی سطح کی مصروفیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








