پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اے این پی کے مرکزی نائب صدر سردار فرید اللہ خان دومڑ کے بھائی سردار انعام اللہ خان دومڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار انعام اللہ خان دومڑ کی وفات نہ صرف ان کے خاندان کےلیے بلکہ علاقے …
سینیٹر ایمل ولی خان کی سردار انعام اللہ خان دومڑ کی وفات پر تعزیت

مزید خبریں
پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اے این پی کے مرکزی نائب صدر سردار فرید اللہ خان دومڑ کے بھائی سردار انعام اللہ خان دومڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار انعام اللہ خان دومڑ کی وفات نہ صرف ان کے خاندان کےلیے بلکہ علاقے کے لیے بھی ایک بڑا سانحہ ہے۔
مرحوم ایک باوقار، مخلص اور بااثر شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی خدمت کو مقدم رکھا۔ عوامی نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں سردار فرید اللہ خان دومڑ اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔








