عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائےگا،برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین

سانگلہ ہل۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکایات سیل کے انچارج برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے ڈیرہ پبلک سیکرٹریٹ سانگلہ ہل آمد پر چوہدری محمد برجیس طاہر اور چوہدری محمد برجیس طاہر کے کوآرڈینیٹر این اے 111 چوہدری محمد عاصم رندھاوا، پی پی …

سانگلہ ہل۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکایات سیل کے انچارج برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے ڈیرہ پبلک سیکرٹریٹ سانگلہ ہل آمد پر چوہدری محمد برجیس طاہر اور چوہدری محمد برجیس طاہر کے کوآرڈینیٹر این اے 111 چوہدری محمد عاصم رندھاوا، پی پی 132 کے کوآرڈینیٹر چوہدری علی طارق چیمہ، چوہدری احسن پنوں، چوہدری علی واہلہ، چوہدری محمد انیس، چوہدری محمد اقبال، میاں شفیق الرحمن ونگڑ، جاوید انور، میاں محمود عرف بھولا پہلوان، میاں شاہد نعیم، عمار رضوی اور مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکایات سیل کے انچارج برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاوالدین نے پبلک سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے عوام کی شکایات سننے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت صرف چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کے لئے اور اپنے ایک ساتھی کی شادی میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور بہت جلد وہ تحصیل سانگلہ ہل اور تحصیل شاہکوٹ میں کھلی کچہری کا اہتمام کریں گے اور عوام کی شکایات سن کر ان کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔