اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر جے جے جمال کی رہائش گاہ پر انکی سربراہی میں امن جرگہ کی کوششوں سے کوہاٹ کے معروف سیاسی و سماجی خاندانوں امجد خان آفریدی اور ملک اسد خان کے درمیان …
خیبرپختونخوا میں قیام امن ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے ، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر جے جے جمال کی رہائش گاہ پر انکی سربراہی میں امن جرگہ کی کوششوں سے کوہاٹ کے معروف سیاسی و سماجی خاندانوں امجد خان آفریدی اور ملک اسد خان کے درمیان صلح کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ، امن جرگہ کے ممبران سمیت صوبہ بھر کے قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے تقریب میں جرگہ کی کوششوں سے ملک اسد خان اور امجد خان آفریدی کے خاندانوں کے درمیان صلح کو انتہائی خوش آئند قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر اپنے تمام مسائل حل کرنے ہونگے ،آج کا یہ قدم دو خاندانوں ہی نہیں بلکہ صوبہ اور ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔








