سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ ایوب بخاری نے کہا ہےکہ ڈینگی فیور کو پھیلنے سے روکنے سے مچھروں کی آماجگاہوں کو ختم کرناہوگا، یہ ایک کمیونٹی ڈیزیز ہے اس کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن بھی بہت اہم ہے ،تمام اداروں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ نہ صرف وہ اپنے اداروں کو مچھروں سے پاک کریں بلکہ شہریوں میں شعور اجاگر کریں اور انہیں بتائیں کہ …
ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن بھی بہت اہم ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ ایوب بخاری نے کہا ہےکہ ڈینگی فیور کو پھیلنے سے روکنے سے مچھروں کی آماجگاہوں کو ختم کرناہوگا، یہ ایک کمیونٹی ڈیزیز ہے اس کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن بھی بہت اہم ہے ،تمام اداروں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ نہ صرف وہ اپنے اداروں کو مچھروں سے پاک کریں بلکہ شہریوں میں شعور اجاگر کریں اور انہیں بتائیں کہ ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نےہفتہ کو ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر ، سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی سمیت تمام متعلقہ محکمے شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال ڈینگی کے کل 4 ہزار 695 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 24 کیسز ڈینگی کے مثبت آئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے مثبت ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ایس او پیز کے مطابق ان ہاٹ سپاٹ پر سپرے اور لاروا سائیڈنگ کی جائے۔








