راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، ایک رکشہ، 6 مسروقہ موبائل فونز اور 1 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانہ کی ٹیم نے …
نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، ایک رکشہ، 6 مسروقہ موبائل فونز اور 1 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانہ کی ٹیم نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گینگ کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کیا۔
زیر حراست ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ایسے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








